2

طے کر لیا تھا جب بھی موقع ملا ٹیم کو جتوانا ہے :نوجوان بیٹر حمزہ ظہور

(حافظ شہباز علی)انڈر 19 ایشیا کپ کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، قومی ٹیم کی جیت میں نوجوان بیٹر حمزہ ظہور نے شاندار سنچری اسکور کرکے اہم کردار ادا کیا اور بھارتی بولرز کے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

میچ کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ ظہور نے کہا کہ حسنین ڈار کے ساتھ شراکت داری کے دوران ہمارا منصوبہ یہی تھا کہ آخر تک وکٹ پر موجود رہیں۔ میں نے پہلے سے طے کر رکھا تھا کہ جب بھی موقع ملے گا، ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف رنز بنانا بہت اچھا لگتا ہے، آج ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کا پیغام یہی تھا کہ میدان میں جاکر اپنا قدرتی کھیل پیش کرو۔

حمزہ ظہور نے 108 گیندوں پر 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے۔ شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل میں نیتن یاہو کے عہد کا عملی اختتام، آئزن کوٹ وزیراعظم نامزد ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں