5

مفتی محمود مرکز پر آپریشن کے حوالے سے جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا سخت ردِعمل

مفتی محمود مرکز پر آپریشن کے حوالے سے جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کا سخت ردِعمل

جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے مفتی محمود مرکز پر آپریشن کے حوالے سے اپنے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اگر اسے کسی قسم کا اعتراض یا مسئلہ درپیش ہے تو قانون کے مطابق باقاعدہ نوٹس جاری کرے اور دس سے پندرہ دن کی مہلت دے، تاکہ متعلقہ فریق کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور مناسب اقدامات کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے جن کے نتیجے میں خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار صورتحال یا سنگین مسائل پیدا ہوں۔ معاملات کو افہام و تفہیم، قانونی تقاضوں اور باہمی رضامندی کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے خبردار کیا کہ اگر ایسے اقدامات کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ حکومت ہوش مندی، سنجیدگی اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرے جو حالات کو مزید کشیدہ کرنے کا باعث بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں