
(ویب ڈیسک)چین کی روبوٹکس کمپنی یو بی ٹیک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس جدید انسان نما روبوٹس متعارف کرا دیئے ہیں جنہیں تنہائی کا شکار افراد کی صحبت، بزرگوں کی معاونت اور روزمرہ گھریلو کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے تیار کردہ جدید روبوٹس لارج لینگویج ماڈلز، آواز کی پہچان، چہرے کی شناخت اور قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ روبوٹس صارفین سے ہونے والی گفتگو کو یاد رکھ سکتے ہیں، سوالات کے جواب دے سکتے ہیں، اہم امور کی یاد دہانی کرا سکتے ہیں اور گھریلو سطح پر بنیادی معاونت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
ان روبوٹس کو خصوصی طور پر بزرگ افراد، اکیلے رہنے والے شہریوں، گھریلو معلوماتی معاونت اور تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاکہ صارفین کو بہتر اور زیادہ ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
A Chinese tech-firm has unveiled a new AI-driven robot which it says is the first of its kind designed to tackle loneliness.
The human-like “companion robots” are said to provide owners with “unconditional love”.
Al Jazeera’s Katrina Yu reports. pic.twitter.com/QmsEXcyKuK
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 14, 2026
کمپنی کے مطابق مستقبل میں یہ انسان نما روبوٹس صارفین کی عادات اور ضروریات کو سیکھنے کی صلاحیت بھی حاصل کریں گے، جس کے بعد وہ زیادہ ذاتی نوعیت کی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ گھر کے مزید پیچیدہ کام انجام دینے کے قابل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیونٹیاں میٹھی چیز تک اتنی جلدی کیسے پہنچ جاتی ہیں؟ سائنس نے حیران کن راز کھول دیا






