8

بھارتی پابندی کا شکار فلم ’’ستلج‘‘ دیکھنے کے بعد 2 دن تک سو نہیں سکی :بشریٰ انصاری

(24 ںیوز )بھارت میں تنازع کا شکار فلم ’’ستلج‘‘  پر  معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ  فلم’’ ستلج‘‘ دیکھنے کے بعد دو دن تک نہیں سو سکی۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں سردار بھائیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم تاریخ کا سیاہ باب ہیں ،ستلج ایک دردناک اور تلخ حقیقت پر مبنی فلم ہے، فلم کی کہانی ہر کسی کو دیکھنی چاہئے۔

 بشریٰ انصاری نے کہا کہ ستلج کو تاریخ کے ایک سیاہ باب کی عکاس قرار دے دیا، فلم میں دکھائی گئی حقیقتیں دل دہلا دینے والی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ستلج ماضی کی تلخ حقیقتوں کو سامنے لاتی ہے، مداحوں سے ستلج ضرور دیکھنے کی اپیل کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف 19 جولائی کو میرپور کا دورہ کریں گے: رانا ثناء اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں