(24نیوز)محکمہ ہائی وے بھکر کا کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بھکرٹھیکیدار سے بل بنوانے کے لیے کلرک محکمہ ہائی وے نے 1 لاکھ روپے بطور رشوت طلب کیے تھے،ٹھیکیدار کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن بھکر کی ٹیم نے ریڈ کیا اور کلرک کو نشان لگے نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن بھکر نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے محکمہ ہائی وے بھکر کلرک کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف 19 جولائی کو میرپور کا دورہ کریں گے: رانا ثناء اللہ






