
( ویب ڈیسک )سابق چیف سلیکٹر نے لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگا دیا ہے۔
لارڈز ٹیسٹ میں امام الحق کی انجری پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈرامے بازی پہلے بھی ہوچکی ہے۔
اوپنر بیٹر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی جب پی سی بی نے اسکین کروایا تو معمولی کھنچاؤ رپورٹ ہوا۔
میدان میں ڈرتے ڈرتے آنا اور اسٹرائیک ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کو تھمانا اور انجری کا بہانا بنانا، امام کو کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوریا کمار نے ورلڈ کپ جیتنے کے باوجود ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ ماضی میں کئی کھلاڑی ٹوٹی انگلیوں اور فریکچر ہڈیوں کے ساتھ بیٹنگ کرکے مثال قائم کرچکے ہیں لیکن امام معمولی کھنچاؤ پر بھی بیٹنگ ک لیے نہ آئے۔
انہوں نے تجربے کے باوجود بنگلادیش، ویسٹ انڈیز انگلینڈ میں پہلی گیند فیس نہ کی اور اسٹرائیک کے لیے ہر بار نوجوان اذان اویس کو آگے کردیا۔
گزشتہ 8 ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام کا ریکارڈ بھی بدترین ہے صرف دو بار ڈبل فگر میں گئے اور 5.5 کی اوسط سے 45 رنز بناسکے یہی نہیں فیلڈنگ کے دوران سلپ میں اہم کیچ بھی گرائے۔






