ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کی سزائیں واپس وزیراعلیٰ کی منظوری سے محکمہ صحت کا نوٹیفکیشن جاری
دکی رحمت موسیٰ خیل نے ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کے خلاف عائد تمام سزائیں واپس لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف اور حق کی بڑی فتح قرار دیا ہے
رحمت موسیٰ خیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کو عائد تمام سزاؤں سے بری الذمہ قرار دے کر واپس لے لیا ہےیہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ حق کو دبایا جا سکتا ہے، مگر شکست نہیں دی جا سکتی
رحمت موسی خیل نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی ہمیشہ شفاف تحقیقات ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق ہونی چاہیےڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کی سزائیں واپس لینا قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے ان کی عزت وقار اور ساکھ بحال ہوئی ہے
رحمت موسیٰ خیل نے وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹری صحت اور محکمہ صحت کے حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ انصاف اور شفافیت ہی مضبوط اداروں کی بنیاد ہیں






