
(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کی مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی،فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ حملہ بری طرح ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرتمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ پردہشتگردوں کے حملے کو بروقت اوربھرپور کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنرتمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کراسکواڈ کواغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ
ڈپٹی کمشنرتمپ کے اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کوبروقت اورمحفوظ طریقے سے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیاگیا ۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کےدوران فتنہ الہندوستان کےدہشتگرد گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرارہو گئے ۔
بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔






