8

گوادر ،گندگی کے ساتھ پھل فروخت کرنے والے فروٹ فروشوں کے خلاف ایکشن

عوامی شکایت پر میونسپل پولیس کی فوری کارروائی، گندگی کے ساتھ پھل فروخت کرنے والے فروٹ فروشوں کے خلاف ایکشن
گوادر: میونسپل کارپوریشن گوادر کی میونسپل پولیس نے عوامی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گندگی اور غیر صحت بخش ماحول میں پھل فروخت کرنے والے فروٹ فروشوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔
میونسپل پولیس ٹیم نے انسپکٹر نصیر محمد کی سربراہی میں کارروائی کی۔ میونسپل پولیس کو عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ بعض فروٹ فروش صفائی ستھرائی کا خیال رکھے بغیر گندگی کے ساتھ پھل فروخت کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کی صحت متاثر ہونے اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
شکایت موصول ہوتے ہی میونسپل پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور گندگی کے ساتھ پھل فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔
میونسپل پولیس حکام نے فروٹ فروشوں کو واضح ہدایت کی کہ فروخت کیے جانے والے پھل صاف ستھرے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق رکھے جائیں اور دکانوں و اردگرد کے ماحول میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، تاکہ شہریوں کو معیاری اور صحت بخش اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
میونسپل پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور شہریوں کی صحت سے متعلق کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صفائی اور اشیائے خورونوش کے معیار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں