
(24 نیوز)جنوبی افریقہ، آئرلینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد ٹی ٹونٹی چیمپئن بھارتی ٹیم میں بھونچال پیدا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اکھاڑ پچھاڑ ہونے کا امکان ہے، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کوچنگ سٹاف کا اہم رکن فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ واش کے بعد ڈریسنگ روم میں دراڑیں آچکی ہیں، گزشتہ کئی مہینوں سے ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر کے کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کا آئی پی ایل کی ٹیم جوائن کرنے کا امکان ہے، سپورٹ سٹاف کے ایک اور رکن کے بھی جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ورلڈ کپ :سپین نے بڑی ٹیم کو ہرا کرسیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
سلیکٹرز اور کوچنگ سٹاف کے درمیان اختلافات نے معاملات کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔
انگلینڈ کےخلاف سیریز کے بعد بھارتی بورڈ کا اہم جائزہ اجلاس ہوگا جس میں بھارتی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائیکا ٹیم کی ناکامیوں پر بورڈ کی ریویو میٹنگ کا کہہ چکے ہیں، ریویو میٹنگ میں بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کی وجوہات کا تعین کیا جائےگا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کے بعد بھارت کو آئر لینڈ نے بھی دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔
اب انگلیڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں بھی بھارت تین صفر کے خسارے کے ساتھ سیریز سے ہاتھ دھو چکا ہے۔






