7

جعفرآباد:محبت شاخ کے زمینداروں اور کاشتکاروں کا زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج

جعفرآباد:محبت شاخ کے زمینداروں اور کاشتکاروں کا زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج، قرآنِ مجید اٹھا کر پیدل لانگ مارچ شروع کر دیا۔
وڈیرہ بشیر احمد مینگل کی قیادت میں زمینداروں اور کاشتکاروں نے محبت شاخ سے قرآنِ مجید اٹھا کر ڈیرہ مراد جمالی کی جانب پیدل لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زرعی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث علاقے کے عوام اور کاشتکار سخت مشکلات کا شکار ہیں۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ زرعی و پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پانی کے بحران کا فوری حل نکالا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں