
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے انتقال سے بلوچستان ایک مخلص اور فعال عوامی رہنماء سے محروم ہوگیا۔
انھوں نے کہا کہ مرحوم سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دُکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سینیٹر نصیب اللہ بازئی کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال






