9

پسنی, 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی، گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں فنی خرابی

پسنی : پسنی میں گزشتہ جمعہ کی دوپہر سے بجلی کی سپلائی مکمل معطل ہےاور 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔

کیسکو حکام کے مطابق پسنی گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث شہر بھر میں بجلی بند ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ خرابی کو دور کرنے کے لیے تربت سے جی ایس او کی ٹیم پسنی پہنچ کر کام کرے گی تاہم 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی، جس سے شہر کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خرابی کو جلد از جلد دور کر کے بجلی بحال کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں