9

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان

کوئٹہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور گردونواح کے علاقوں میں مذکورہ مدت کے دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی صورتحال میں تبدیلی کی صورت میں مزید پیشگی اطلاع جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں