برکس سربراہی اجلاس: چینی صدر شی جن پنگ سات سال بعد بھارت پہنچ گئے
چینی صدر شی جن پنگ برکس کے دو روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کو نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں بھارت، روس اور ایران سمیت اس 11 رکنی گروپ کے رہنما شریک ہو رہے ہیں جبکہ اس اجلاس میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی جنگیں، عالمی تجارت میں بے یقینی اور توانائی کا تحفظ اہم موضوعات ہوں گے۔






