7

106 سالہ شخص کا حیرت انگیز معمول، رات کو ناشتہ اور دن میں نیند

چین سے تعلق رکھنے والے 106 سالہ وانگ ڈیانگو اپنی منفرد روزمرہ زندگی کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ وہ شام 4 یا 5 بجے سوتے ہیں، رات تقریباً ایک بجے بیدار ہوتے ہیں اور صبح 3 بجے ناشتہ کرتے ہیں، جس کے بعد چہل قدمی کے لیے نکل جاتے ہیں۔

وانگ اپنی عمر کے باوجود کپڑے دھونے، نہانے اور سلائی جیسے کام خود کرتے ہیں۔ ان کا بیٹا بھی والد کے اس معمول کو اپنا چکا ہے اور بہت سویرے اٹھ کر ان کے لیے ناشتہ تیار کرتا ہے۔

وانگ اپنی لمبی عمر کو مثبت سوچ، مضبوط خاندانی روایات، کام کرنے اور نئی چیزیں سیکھنے کے شوق سے جوڑتے ہیں۔ ان کی اہلیہ ہونگ ایلیان کے ساتھ تقریباً 80 سالہ ازدواجی زندگی بھی ان کی داستان کا اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں