3

بلوچستان میں محکمہ جنگلات کی بھرتیاں منسوخ تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے صوبے بھر میں ابتدائی بھرتی کوٹے کے تحت بی پی ایس 5 سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر جاری کیے گئے تقرری کے احکامات منسوخ کر دیے ہیں

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے 14 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے مذکورہ احکامات وزیراعلیٰ بلوچستان کی پیشگی منظوری سے منسوخ کیے گئے ہیں
جن کا اطلاق ماضی سے تصور کیا جائے گا

نوٹیفکیشن میں اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان، تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران اور محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ تقرری احکامات کے تحت تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی سے متعلق تمام کیسز کی کارروائی فوری طور پر روک دی جائے

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی نقول وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری چیف سیکرٹری کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں