3

یونیورسٹی آف گوادر میں داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی

گوادر: یونیورسٹی آف گوادر نے فال 2026 کے داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ یونیورسٹی میں اے ڈی، بی ایس، بی ایڈ ، ایم ایس اور پی ای ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں، جن میں 4 سالہ بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس کمپیوٹر سائنس (AI)، بی بی اے، اکنامکس، ایجوکیشن، کامرس، کیمسٹری، زولوجی، انگلش، پوسٹ ایسوسی ایٹ پروگرامز، ایم ایس مینجمنٹ سائنسز، ایم ایس کیمسٹری اور پی ایچ ڈی مینجمنٹ سائنسز شامل ہیں۔ امیدوار آن لائن درخواست ug.edu.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں،
یونیورسٹی آف گوادر نے اہل امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 ستمبر 2026 کی آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں