4

گوادر میں 15 میٹر سے بڑی تمام ماہی گیر کشتیوں پر VMS لگانا لازمی قرار

گوادر میں 15 میٹر سے بڑی تمام ماہی گیر کشتیوں پر VMS لگانا لازمی قرار,ماہی گیروں کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کا اہم اقدام

ہیڈکوارٹر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے ایک اہم اطلاع عام جاری کرتے ہوئے تمام ضلع گوادر کی تمام ماہی گیروں کو متنبہ کیا ہے کہ 15 میٹر یا اس سے زائد لمبائی کی تمام مچھلیاں پکڑنے والی کشتیوں اور لانچوں پر ویسل مانیٹرنگ سسٹم (VMS) کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے سمندر میں ماہی گیروں کی حفاظت اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی جانب سے پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
پی ایم ایس اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام ماہی گیروں کے لیے VMS کا لگوانا لازمی ہے تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ادارے نے مزید ہدایت کی ہے کہ ماہی گیر اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور VMS کو نہ صرف نصب کروائیں بلکہ اسے ہر وقت فعال ( آن ) بھی رکھیں کیونکہ سمندر میں حفاظت کے لیے اس کا فعال رہنا انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں