کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، پولیس، ایف آئی اے، اسپیشل برانچ، محکمہ داخلہ اور اقوامِ متحدہ کے متعلقہ ادارے کے افسران کی شرکت
اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی، انتظامی اقدامات، پیش رفت اور درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبے بھر سے اب تک تقریباً 8 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے
شہر سے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان مہاجرین رضاکارانہ واپسی یا انتظامی کارروائیوں کے نتیجے میں افغانستان جا چکے ہیں۔
افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائیاں جاری بریفننگ میں بتایا گیا کہ
شہر میں اس وقت تقریباً 23 ہزار افغان مہاجرین موجود ہیں، باقی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے متعلقہ ادارے کارروائیاں کر رہے ہیں
واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری مزید بہتر بنانے کی ہدایت
واپس جانے کے بعد دوبارہ پاکستان آنے والے افغان مہاجرین سے متعلق محکمہ داخلہ سے ہدایات لینے کا فیصلہ
دوبارہ آمد کی صورت میں قانون اور حکومتی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جائے گی
کمشنر ذیشان لاشاری کی حکومتی احکامات اور پالیسی کے مطابق کارروائیاں آگے بڑھانے کی ہدایت






