اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 روپے مالیت والے بینک نوٹ کی مبینہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی واضح طور پر تردید کرتا ہے۔ اس حوالے سے تمام اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جو اس وقت وفاقی کابینہ میں زیرِ غور ہے۔ اس معاملے پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اگر کوئی حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو عوام کو اس سے متعلق آفیشل ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور اگر کسی بینک نوٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اسے تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔
عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے صرف اور صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔






