2

2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 جولائی کے بعد ملک بھر میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 نئے ووٹرز کا اندراج ہوا، جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہوگئی۔ پنجاب 7 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ووٹرز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 116 ہے، جبکہ مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 90 لاکھ 14 ہزار 985 ہے۔ لاہور 74 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ سب سے بڑا ووٹر ضلع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں