ہے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال ملک میں پیٹرول کی کوئی قلت نہیں تاہم اگر قلت پیدا ہوگئی تو فی لیٹر قیمت ایک ہزار روپے تک بھی جاسکتی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں تیل مہنگا ہوگیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 80 فیصد اضافہ ہوا، لیکن ہمارے ہاں صرف 50 فیصد اضافہ کیا گیا، ایک ذمہ دار وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت کے آگے بند باندھا ہے، سردیوں میں عوام کو گیس کی تنگی نہیں ہونے دیں گے، چاہے 3 کے بجائے 100 ملین ڈالر کی گیس منگوانا پڑے۔






