1

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا گیا، میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کو اڈیالا جیل اسپتال کے طبی عملے کی بھی معاونت حاصل تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں