
(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم ایز) کے ساتھ رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پیشگی اطلاع (ارلی وارننگ) کے نظام کو مکمل طور پر فعال بنانے اور اس سلسلے میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری تعاون پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں: بلاول بھٹو






