11

ایران کے ڈرون حملوں پر عمان کا احتجاج سفیر کی طلبی

(ویب ڈیسک) آج ایران کے حملوں میں عمان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ عمان نے ایران کے  ڈرون حملوں پر احتجاج کرنے کے لئے  ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔

عمان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ عمان نے اتوار کے روز ایران کے سفیر کو طلب کرکے مسندم اور الوستا  گورنریٹ کے علاقوں میں ایرا ن کے ڈرون حملوں کپر شدید احتجاج کیا۔

مسقط میں عمان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ انڈر سیکرٹری برائے انتظامی اور مالیاتی امور خالد بن حشیل المصلحی نے ایرانی سفیر موسی فرہنگ کو ایک احتجاجی نوٹ بھیجا۔

عمان نے غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاست عمان کی خودمختاری کے احترام، اچھے پڑوسی تعلقات اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کے ایران پر مزید حملے، آبنائے ہرمز میں ایرانی اہداف نشانہ بن گئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں