3

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی سے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سکینہ عبداللہ جان کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی سے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سکینہ عبداللہ جان کی ملاقات
ملاقات میں جس پارٹی امور، کارکنوں کو درپیش مشکلات، عوامی مسائل اور خواتین کے حقوق و تحفظ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (BCSW) کی ممبر سکینہ عبداللہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں پارٹی امور، کارکنوں کو درپیش مشکلات، عوامی مسائل اور خواتین کے حقوق و تحفظ سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سکینہ عبداللہ خان نے پارٹی کارکنوں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مناسب عزت، سہولیات اور ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل بھی وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھائے۔ اس موقع پر سرکی روڈ، کاسی روڈ، بریوری روڈ، سریاب اور پشتون آباد سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، پینے کے پانی کی قلت، گیس پریشر میں کمی، مہنگائی، بے روزگاری اور صحت کی ناکافی سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سکینہ عبداللہ خان نے خواتین کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے تحفظ، تعلیم، ہراسگی اور گھریلو تشدد کی روک تھام، قانونی معاونت تک رسائی، معاشی خودمختاری اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کے لیے فنی تربیت اور ہنر مندی کے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اٹھائے گئے تمام امور کو توجہ سے سنا اور مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون اور مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے بعد سکینہ عبداللہ خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا وقت دینے اور عوامی و خواتین کے مسائل پر توجہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ محروم طبقات، غریب عوام اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق،، وقار اور ترقی کے لیے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں