
(روزینہ علی)پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے مختلف کرکٹ کھیلنے کا مائنڈ سیٹ بنایا تھا،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جب بھی کھیلوں گا، جارحانہ انداز میں کھیلوں گا ۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سیریز جیتنے کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کے میرے بعد معاذ، حسن، صائم آتے ہیں اس لیے اٹیکنگ شاٹس کھیلی ۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ معاذ صداقت انڈر 16، انڈر 19 کے پراسس سے آیا ہے، بہت زبردست کھیل رہا ہے ،محمد عمران رندھاوا ڈومیسٹک پرفارمر ہے، تسلسل سے ایک جگہ باؤلنگ کروا سکتا ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان نے کہا کہ مجھے لگا آج اسکا دن ہے تو اسی لیے چار اوورز ایک ساتھ کروادیئے،پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی جمہوریت پر جان لیوا حملہ ہوا :اپوزیشن لیڈر






