1

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ریڈ وائٹ بال کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

(24 نیوز)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے وائٹ اور ریڈ بال کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا،وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ باقی کوچز کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

ای سی بی کے مطابق سارہ ٹیلر، جیتن پٹیل، ٹم ساؤتھی اور کیون پیٹرسن وائٹ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں،انگلینڈ کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ باقی کوچز پینل کی تقرری کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ 

ای سی بی کے مطابق ریڈبال میں رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر، ایرک سائمنز ریڈ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل یارڈی ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ، رچرڈ ڈاسن ایلیٹ نیشنل اسپن بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ٹرائے کولی ایلیٹ نیشنل پیس بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں۔ 

ای سی بی کے مطابق نیا کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول سستا،ڈیزل مہنگا! نوٹیفکیشن جاری 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں