
(ویب ڈیسک)ایران نے دفاعی نظام سےامریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کادعویٰ کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پرامریکی فوج کے سپر ہاک ریڈارزکو نشانہ بنایا گیا جبکہ بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے سیستان و بلوچستان صوبے کے علاقے ایران شہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پرحملہ کیا گیاتھا، جہاں امریکی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاتھا۔
رپورٹ کے مطابق بوشہر میں 3 مقامات پر بمباری کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،چابہار میں سمندری نگرانی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اس وقت کسی نئی بات چیت یا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی حکومت کے مطابق حالیہ امریکی حملوں میں 30 سویلین شہید ہوچکے ہیں جبکہ 260 زخمی ہوئے، 222 زخمیوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، 3 زخمیوں کی عمر 18 برس سے کم ہے۔






