12

نوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی، پولیس

نوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی، پولیس

نوشکی: گرلز ڈگری کالج نوشکی میں تین مسلح نقاب پوش افراد داخل ہوگئے، جنہوں نے مبینہ طور پر کالج کے سی سی ٹی وی کیمروں اور پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے بعد طالبات پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین طالبات زخمی ہوگئیں۔

کالج انتظامیہ کے مطابق زخمی طالبات کی شناخت مہمونہ اور مریم، سکنہ قاضی آباد، جبکہ رخسانہ، سکنہ کلی مینگل، کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمی طالبات کو فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا، جہاں ایک طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں