کوئٹہ، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کاروائی، رہزنی اور سنیچنگ کے 4 مقدمات میں ملزمان گرفتار کرلئے، ایس، ایچ، او محمود ترین
کوئٹہ: SSP/OPS ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایت، SP/OPS سریاب ڈویژن عابد بخاری کی زیر نگرانی اور SDPO سریاب سرکل طالب حسین کی زیر سرپرستی میں SHO پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ محمود ترین نے ہمراہ تفتیشی ٹیم کارروائی کرتے ہوئے رہزنی اور سنیچنگ کے 4 مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان:
1. جمعہ خان عرف چپی ولد قاسم خان قوم غلجی سکنہ جینزی چوک کوئٹہ
2. حمید اللہ عرف طور جان ولد خوڑو محمد قوم بریچ سکنہ غوث آباد کوئٹہ
ملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے مختلف مقدمات میں شامل واردات رہے ہیں اور مفرور / مطلوب بھی تھے۔
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل اور 5 عدد زندہ روند بھی برآمد ہوا ہے۔
جن سے مزید تفتیش سرگرمی سے جاری ہے۔






