2

بلوچستان: 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی میں مبینہ ملوث 3 طالب علم گرفتار

 (عیسیٰ ترین)بلوچستان میں ہونے والی20 کروڑ  20 لاکھ روپے کی کی بینک ڈکیتی میں طلبا بھی ملوث نکلے ، پولیس نے ڈیڑھ سال بعد معمہ حل کرتے ہوئے ڈکیتی میں مبینہ ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں نیشنل بینک سے 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی فروری 2025  کے دوران  اوتھل میں نیشنل بینک کی برانچ میں ہوئی تھی،گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب، غلام مرتضیٰ اور بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ زوہیب اس واردات کا مرکزی منصوبہ ساز تھا اور خود کو فلم ’منی ہائیسٹ‘ کے کردار پروفیسر سے متاثر سمجھتا تھا،حکام کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ضلع قلات سے ہے۔

 تفتیش کے دوران ڈکیتی کی رقم سے خریدی گئی دو گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور کارگو رکشہ بھی برآمد کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والے دیگر سامان کی بھی نشاندہی ہوئی۔

 زوہیب اور غلام مرتضیٰ یونیورسٹی کے چوتھے سمسٹر کے طالب علم تھے، جبکہ بلال اکرم نے 2025 میں یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی رقم کا بڑا حصہ زوہیب کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ایک اور رقم کاروباری شخص کے اکاؤنٹ میں بھی منتقل ہوئی۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران فائرنگ سے ایس ایچ او یار محمد زخمی ہوئے تھے۔ کیس میں ملوث دو دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کارگوز کی درآمد،بولیاں جمع کروانے کی تاریخ میں 4 روز کی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں