5

ایل پی جی مافیا بے قابو، سرکاری قیمت 295 روپے فی کلو کے بجائے گیس 600 روپے فی کلو فروخت

ایل پی جی مافیا بے قابو، سرکاری قیمت 295 روپے فی کلو کے بجائے گیس 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

سردی کے موسم میں غریب عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ من مانی قیمتوں پر گیس کی فروخت عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔

حکومتِ بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کریں، ایل پی جی کی دکانوں پر چھاپے ماریں، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

آخر غریب عوام کہاں جائیں؟ کیا اس ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں؟

عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی کے بوجھ تلے دبے لوگوں پر مزید ظلم بند کیا جائے!

#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں