4

میرے بھائی محمد امجد کو اغواء ہوئے تین ماہ گزر گئے، تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا، ایڈووکیٹ یاسمین خٹک

ایڈوکیٹ یاسمین خٹک کی اپنے بھائی کے اغوا کے خلاف ایڈوکیٹ ہائی کورٹ خلیل الرحمٰن ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی محمد امجد کو اغواء ہوئے تین ماہ گزر گئے، تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا،

31 اگست 2026 کو میرے بھائی محمد امجد اور اے ایس آئی عبدالمالک کو ضلع شیرانی جاتے ہوئے اغواء کیا گیا،

میرا بھائی محمد امجد ژوب پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہے،

محمد امجد اپنے ساتھی اے ایس آئی عبدالمالک کے ہمراہ ذاتی گاڑی میں جائے تعیناتی ضلع شیرانی جا رہے تھے،

شام تقریباً پانچ بجے ژوب سے شیرانی جاتے ہوئے مقام خاور بینہ پر مسلح افراد نے گاڑی روکی،

مسلح افراد نے گاڑی میں سوار دونوں پولیس اہلکاروں کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا،

اغواء کار اس سے قبل بھی مختلف مسافر گاڑیوں سے 9 سے 10 افراد کو اتار چکے تھے، ا

مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں سمیت تمام مغویوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،

اغواء ہونے والے افراد میں زیادہ تر مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین شامل تھے،

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی شیرانی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف یکم ستمبر کو ایف آئی آر درج کی،

ایف آئی آر نمبر 06/026 کے تحت واقعے کی تفتیش جاری ہے،

پولیس حکام سے مسلسل رابطے کے باوجود میرے بھائی اور ان کے ساتھی کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی،

ایس پی شیرانی اور ایس پی ژوب سے بارہا رابطہ کیا، ہر مرتبہ ایک سے دو دن میں بازیابی کی یقین دہانی کرائی گئی،

تین ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کے دونوں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا،

اغواء کاروں نے فی مغوی ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،

دیگر محکموں نے مبینہ طور پر ادائیگی کرکے اپنے مغوی ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرا لیا،

پولیس کے دو مغوی اہلکاروں کے معاملے میں محکمہ پولیس کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے،
ایڈووکیٹ یاسمین خٹک نے مزید کہا کہ
میرے بھائی اور ان کے ساتھی کو محکمہ پولیس نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے،

پولیس کے دونوں مغوی اہلکاروں کے اہلخانہ شدید ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں،

پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ اپنے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے فوری عملی اقدامات کریں،

میرے بھائی اور ان کے ساتھی کی بازیابی کے لیے جی پولیس سے ملاقات کی درخواست کی، تاحال کوئی جواب نہیں ملا،

تین ہفتوں سے آئی جی پولیس سے ملاقات کے لیے درخواست کر رہی ہوں، لیکن ملاقات کا وقت نہیں دیا جا رہا،

کئی مرتبہ آئی جی پولیس کے دفتر گئی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی،

ہم نے ضلع ژوب، ضلع شمالی اور صوبے کے اعلیٰ حکام کے دروازے کھٹکھٹائے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

ہر متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کے باوجود مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،

محکمہ پولیس نے ہمیں انتظار کی سولی پر لٹکا رکھا ہے، تین ماہ بعد بھی کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی،

اگر مغوی اہلکاروں کو شہید کیا گیا تو محکمہ کو ان کے اہلخانہ کو بھاری معاوضہ دینا پڑے گا،

کیا یہ بہتر نہیں کہ محکمہ کم اخراجات میں اپنے دونوں اہلکاروں کو زندہ اور بحفاظت بازیاب کرا لے؟

پولیس کے لیے اپنے ہی محکمے کے مغوی اہلکاروں کی زندگی بچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے،

میں ذاتی حیثیت میں اپنے بھائی کی بازیابی کے لیے میڈیا کے سامنے آئی ہوں،

میں نے تاحال بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کو اس معاملے میں شامل نہیں کیا،

میری اپیل ہے کہ جی پولیس ذاتی دلچسپی لے کر دونوں مغوی اہلکاروں کی بازیابی یقینی بنائے،

وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر اور آئی جی پولیس میرے بھائی سمیت دونوں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کریں،

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ تین ماہ سے مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے معاملے کا نوٹس لیں،

کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل ہے کہ میرے بھائی محمد امجد اور اے ایس آئی عبدالمالک کی بحفاظت بازیابی میں کردار ادا کریں،

آئی جی پولیس بلوچستان اپنے محکمے کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کریں،

ایک بہن کی فریاد ہے کہ میرے بھائی کو بحفاظت گھر واپس لایا جائے،

میرا مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں، صرف اپنے بھائی اور اس کے ساتھی کی بحفاظت بازیابی چاہتی ہوں،

تین ماہ سے اپنے بھائی کی راہ دیکھ رہی ہوں، حکام ہماری بے بسی اور مجبوری کا احساس کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں