موسیٰ خیل ،
صوبائی محتسب بلوچستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ نے ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرازق خان خجک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عوامی شکایات کے ازالے، سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری، گڈ گورننس کے فروغ اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرازق خان خجک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور سرکاری محکموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے صوبائی محتسب بلوچستان کے ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے عوامی شکایات کے مؤثر اور بروقت ازالے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے باہمی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے مشترکہ مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
2






