1

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ ملائیشین سٹارنے اپنے نام کرلی

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کھیلی جانے والی چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس) انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ملائیشیا کے یواخیم چوہ (Joachim Chuah) نے جیت لی ہے، یکطرفہ فائنل مقابلے میں انہوں نے اپنے ہم وطن کھلاڑی یی شیان سیو کو باآسانی 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میچ میں یواخیم چوہ شروع سے ہی حریف کھلاڑی پر حاوی رہے اور محض 36 منٹ کے کھیل میں میچ کا فیصلہ کر دیا۔ ان کی فتح کا اسکور 3-11، 4-11 اور 8-11 رہا۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایک پروقار تقریب تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر مارشل محمد سرفراز، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل سہیل اکبر اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر ڈاکٹر ریاض خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسکواش لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان بھی خصوصی طور پر موجود تھے، جنہوں نے فائنل مقابلہ دیکھا اور اختتامی تقریب میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں