
(24 نیوز) امریکہ میں زیر تعلیم طلبا کے ویزوں میں توسیع سخت جانچ پڑتال سے مشروط کردی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق داخلی سلامتی کے محکمہ نے حتمی ضابطہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ’’مدت قیام‘‘ نامی قانونی سقم کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہےکہ یہ سقم غیر ملکی طلبا، تبادلہ پروگرام کے تحت امریکہ آنے والوں اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو معمول کی حکومتی نگرانی کے بغیر امریکہ میں غیر معینہ مدت تک قیام کرنے کی اجازت دیتا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئے ضابطے کے تحت ایف، جے اور آئی درجے کا ویزا رکھنے والے غیر تارک وطن افراد کے لیے امریکہ میں داخلے اور قیام کی ایک مقررہ مدت مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:وائٹ ہاؤس کے ٹیلی پرامپٹر آپریٹر نے امریکی صدر کی تقاریرپر شرطیں جیت کر ایک لاکھ ڈالر کمالیے
ایف اورجے ویزا کی مدت 4 سال سےزیادہ نہیں ہوگی اور ویزا میں توسیع لازمی وفاقی منظوری سےمشروط ہوگی۔
درخواست گزاروں کو بائیومیٹرک تصدیق، پس منظر کی جانچ پڑتال اور دھوکہ دہی کی چھان بین کے مراحل سے گزرنا ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایف ون ویزا کے حامل طلبا کو ملک چھوڑنے کیلئے رعایتی مدت 60 روز سے کم کرکے 30 روزکر دی گئی ہے۔






