7

ژوب میں طوفانی بارشمکانات گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 10 زخمی

(24نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش شروع ہوگئی۔

تیز بارش کے باعث نئی آبادی میں مکانات گرنے سے تین مختلف واقعات پیش آئے،ان واقعات میں ایک خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے  جبکہ قریب 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی انتظامیہ سمیت چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہ بران کاکڑ عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  این ڈی ایم اے کا الرٹ: یکم سے 4 جولائی تک گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلاب کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں