7

گوادر کی بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاریپولنگ کب ہوگی؟

(ویب ڈیسک)گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔
الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات کے لیے امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی، جبکہ امیدوار 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری ،جلد فلائٹ آپریشن شروع کرے گی
اعلامیےکے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی، امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 3 جولائی تک روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسر گوادر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں