
(رحمت اللہ )بلوچستان میں موسیٰ خیل کی تحصیل ہنگری کے علاقے کلی چاپ میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچاہے۔
موسیٰ خیل میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر آ گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت صارفین تک کوئی بھی فائدہ پہنچانے کیلئےپُرعزم ہے؛وفاقی وزیر پیٹرولیم
لیویز ذرائع کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں سے مزید نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ،انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔






