7

حکومت بلوچستان کا یومِ عاشور پرعام تعطیلات کا اعلان

(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔

تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکہ میں تکنیکی مذاکرات اختتام پذیر ، ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ

قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں