
(ابراہیم رند )کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر ماہ نور ناصر کاعلاج امریکہ سے کرائے جانے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ نور کے علاج کی سرکاری خرچ پر علاج کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی نے سیکریٹری صحت بلوچستان کو خط کے دوران موقف اپنایا کہ ڈاکٹر ماہ نور کا علاج امریکی ہسپتال میں سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہےجس میں موقف اپنایا گیا کہ بلوچستان حکومت علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
چیف منسٹر سیکریٹریٹ بلوچستان نے محکمہ صحت کو باضابطہ خط میں ہسپتال انتظامیہ کو حکومتی مالی ذمہ داری سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،جانز ہاپکنز اسپتال امریکہ میں علاج کے لیے فوری انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
مریضہ کی صحت کے پیش نظر علاج میں تاخیر نہ کرنے پر زور دیا گیا، حکومت بلوچستان نے علاج کے اخراجات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرا دی،محکمہ صحت کو فوری طور پر اسپتال سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں :غیر قانونی ایل پی جی سیلنڈرز کیخلاف ایکشن اتوار بازاروں میں استعمال پر پابندی عائد






