
(عیسیٰ ترین)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد کوئٹہ کے اکٹر پمپس بندہوگئے۔
عام صارف کو اب تک حکومت کی جانب سے دیے گئے ریلیف سے ابھی کوئی فائدہ نہیں ملا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےگزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیاتھاجس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 74 روپے، ڈیزل 67 اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 48 روپے 29 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے،اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا، اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پرکر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بلوں میں کیپیسٹی چارجز وصولی کااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور متعلقہ معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔






