1

معروف اداکار فیصل قریشی  سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے رکن مقرر

(راحیل بیگ ) معروف اداکار و ٹی وی میزبان فیصل قریشی  کو  سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا رکن مقررکر دیا گیا ہے، فیصل قریشی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،فیصل قریشی کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا حصہ بن گئے ہیں،شوبز کی معروف شخصیت فیصل قریشی اب سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ میں خدمات انجام دیں گے۔

فیصل قریشی سمیت مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ میں شامل کی گئی ہیں، سابق کپتان یونس خان کے ساتھ فیصل قریشی بھی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین قائمہ کمیٹی مواصلات برہم، موٹروے پولیس کو نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں