1

تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے جواب میں سعودی عرب کا عراق پر فضائی حملہ

(24نیوز)سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی، ایران نواز گروپوں نے سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، عراق سے داغے گئے متعدد ڈرون کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پہلےکی حالت پر واپس آئی تو ایران کی فتح مکمل نہیں ہوگی:کاظم غریب آبادی

 سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، ایران نواز گروہوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں