1

لاہور: باغبانپورہ میں گھر کی چھت منہدم ایک شخص زخمی

(فاران یامین)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے 25 سالہ جہانگیر کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، زخمی کو مزید علاج کے لیے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ گھر کی چھت لکڑی کی کڑیوں اور بالوں پر مشتمل تھی جو اچانک گر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:زہریلا کھانا کھانے سے گھر اجڑ گیا!چونیاں سے دل دہلا دینے والی خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں