
(رابیل سدید )سندھ کے نجی تعلیمی اداروں میں 5 اگست کویومِ استحصالِ کشمیر منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے۔
پرائیویٹ اسکولوں میں یومِ استحصالِ کشمیر پر تقاریر، مضمون نویسی اور تقریری مقابلے ہوں گے۔
اسکول انتظامیہ کو یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریبات باوقار انداز میں منعقد کرنے اوران میں طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
تقریبات کی تصاویر اور مکمل رپورٹ محکمہ تعلیم سندھ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو 5 اگست کی تقریبات سے متعلق یاددہانی مراسلہ جاری کردیاہے۔






