
(24نیوز)پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ شاہ لطیفؒ کا لازوال پیغام آج بھی محبت، امن، رواداری اور انسانیت کی ابدی اقدار سے دلوں کو منور کر رہا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شاہ لطیف بھٹائیؒ کا کلام زمان و مکان کی حدود سے ماورا ہو کر انسانیت کو درس دیتا ہے،کلام یہ درس دیتا ہے کہ حقیقی طاقت برداشت، اتحاد، انکساری اور بے لوث خدمتِ خلق میں پوشیدہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قوم بالخصوص نوجوان بھٹائیؒ کے پیغام کو اپناتے ہوئے نفرت، تشدد اور انتہاپسندی کو مسترد کریں،انکی تعلیمات کی روشنی میں اپنے معاشرے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا بھر میں محبت، ہم آہنگی اور انسانیت کے احترام کو فروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2027 سے 2030 تک پہلی 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تجویز
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امن، باہمی رواداری، بقائے باہمی، شمولیت اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی صوفی روایات پاکستان کی حقیقی روح کی عکاس ہیں،پیپلز پارٹی اِن درخشاں روایات کے فروغ اور تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔






