
( حسن علی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
شہریوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیاگیاہے،پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس پر شہری حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں؛ مسافروں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافے کے بعدپٹرول 338 روپے 25 پیسے فی لٹرہوگیاہے جبکہ ڈیزل 1 روپے 55 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 390 روپے 82 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔






